اراضی الاٹمنٹ کیس: قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Thursday, March 21, 2019

اراضی الاٹمنٹ کیس: قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

اراضی الاٹمنٹ کیس: قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع
سندھ ہائیکورٹ نے اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ سندھ عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں،جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملیرندی کی 94 ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کی گئی۔

عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages