ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس: قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Monday, March 25, 2019

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس: قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔

سابق وزیراعلیٰ نے درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے کل طلب کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages