![آئی جی سندھ کلیم امام](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/2e4c4f7ea51da9254651f1a8b13e2c64_M.jpg)
آئی جی سندھ کلیم امام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سےکل کے واقعے پر معافی مانگتا ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
کلیم امام نے کہا کہ سندھ میں چند سالوں کے دوران ہزاروں اہلکار زخمی ہوئے اور صوبے میں پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو کہا ہے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کرائی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 19 ماہ کا بچہ جاں بحق اور اس کا والد زخمی ہو گیا تھا۔
مقتول بچے کے چچا کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی اپنی فیملی کے ساتھ رکشے میں جا رہا تھا کہ اسے پولیس اہلکاروں کی گولی لگ گئی۔
معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان سےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
No comments:
Post a Comment