کراچی ڈیفنس فائرنگ: ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Sunday, April 7, 2019

کراچی ڈیفنس فائرنگ: ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق

کراچی ڈیفنس فائرنگ: ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق
ڈیفنس کے علاقے فیز 6 خیابان بخاری میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس 6 خیابان بخاری میں ایک بنگلے کے باہر کھڑی گاڑی میں ملزمان سورا تھے جنہوں نے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک پولیس اہلکار اور دو راہ گیر شدید زخمی ہوئے۔

تینوں زخمی افراد کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت خالد کے نام سے کی گئ جو درخشاں تھانے میں تعینات تھا جب کہ دیگر دو شہریوں کی شناخت رمضان اور سعید احمد کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہد نے  بتایا کہ ملزمان نے بڑے اطمینان سے فائرنگ کی جس میں سے ایک ملزم کے پاس اسلحہ تھا اور دوسرا اسے بتا رہا تھا تاہم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی کو لاک کرکے فرار ہوئے۔

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages