ننھی نشوا کے والد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Friday, April 26, 2019

ننھی نشوا کے والد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

ننھی نشوا کے والد کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان
دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے انتقال کرجانے والی ننھی نشوا کے والد قیصر علی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اتوار سے احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں سماجی کارکن جبران ناصر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشوہ کے والدنے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ اسپتال سیل کرنے، مالکان کی گرفتاری اور آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے نکات طے پائے تھے، اسپتال تو سیل ہوگیا مگر ابھی دو مطالبات پورے نہیں ہوئے اور اگر کل تک مالکان کو گرفتار کرکے آزاد تحقیقاتی کمیشن کا اعلان نہ کیا گیا تو ہمارے پاس اتوار سے احتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

قیصر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے غفلت کا مقدمہ درج کرایا تھا مگر اب اس میں 302 کی دفعات شامل ہونی چاہئیں کیونکہ ایف آئی آر درج کرانے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ آئی سی یو بچوں کا نہیں بلکہ بڑوں کا تھا، اسپتال نے غفلت چھپانے کے لیے میری بیٹی کی زندگی دائو پر لگادی، اس کیس میں اسپتال کے تینوں مالکان کو گرفتار کرنا ہوگا، لگتا ہے اداروں پر دبائو کی وجہ سے مالکان کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔

نشوہ کے والدنے مطالبہ کیا کہ آزاد تحقیقاتی کمیشن کسی جج کی نگرانی میں بنایا جائے، بچوں کا مستقبل ہیلتھ کئیر کمیشن کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ قیصر علی نے سیاسی جماعتوں سے اس معاملے کو کوئی اور رنگ نہ دینے کی بھی سفارش کی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages