کراچی میں حکمران جماعت کا یوم تاسیس بدنظمی کا شکار - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Monday, April 29, 2019

کراچی میں حکمران جماعت کا یوم تاسیس بدنظمی کا شکار

کراچی میں حکمران جماعت کا یوم تاسیس بدنظمی کا شکار
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے جلسے میں کارکنان آپس میں الجھ گئے، پتھراؤ اور کرسیاں پھینکنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے منگل بازار گراؤنڈ میں یوم تاسیس کا جلسہ کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسے کے دوران کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، کرسیاں بھی پھینکیں جس سے کئی کارکن زخمی بھی ہوئے۔

کارکنان نے صوبائی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جب کہ اسٹیج سے کارکنان کو روکنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم اس دوران کارکنوں نے قیادت کی ایک بھی نہ سنی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages