![پولیس نے کراچی سے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/05ed0b357e9e109e8be38337c173afea_M.jpg)
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گاڑیاں چوری کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کامران جان کو خفیہ اطلاع پر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شکارپور سے آکر لوگوں کےگھروں میں ڈرائیونگ کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے تین سال کے دوران کار چوری کی سنچری بنائی، مذکورہ گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔
علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیت شامل ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ماڈل کالونی سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اورعوامی کالونی سے چار ڈکیت گرفتار کیے گئے۔
No comments:
Post a Comment