سندھ میں ایڈز کے مزید 121 کیس سامنے آ گئے، خوف کی فضا قائم - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Saturday, May 11, 2019

سندھ میں ایڈز کے مزید 121 کیس سامنے آ گئے، خوف کی فضا قائم

سندھ میں ایڈز کے مزید 121 کیس سامنے آ گئے
سندھ میں ایڈز کے مزید 121 کیس سامنے آ گئے جس کے بعد ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 337 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر سکندر میمن نے کہا کہ ایچ آئی وی کے 121 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ایچ آئی وی سے متاثرہ افرادکی تعداد 337 ہوگئی،سربراہ ایڈز کنترول پروگرام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے 270 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر سکندر میمن نے کہا کہ دو روزمیں 2304 افراد کی سکریننگ کی گئی، ادھر سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے اتائیوں سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں، سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں107 اتائیوں کے کلینکس سیل کر دیئے گئے، ایک ہفتے کے دوران لاڑکانہ 71، حیدرآباد میں7، میرپورخاص 20، گھوٹکی 5، کراچی کے علاقے لیاری میں 4 کلینک سیل کردیئے گئے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ لاڑکانہ اور حیدرآباد میں 31 کلینکس کو وارننگ نوٹس کر دیئے گئے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages