گٹکے اور مین پوری کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Wednesday, May 1, 2019

گٹکے اور مین پوری کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

گٹکے اور مین پوری کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
گٹکے، مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کوشہربھر میں گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو گٹکے مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق مزمل ممتاز میؤ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،محکمہ قانون سندھ نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ گٹکے، مین پوری پر پابندی سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے، سندھ پروبیہشن آف پری پریشن مینوفیکچرنگ اسٹوریج سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2018 کیبنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

محکمہ قانون سندھ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ 90 فیصد میں سے 82 فیصد منہ اور گلے کا کینسر تمباکو کی وجہ سے ہوتا ہے، گٹکے پر پابندی سے متعلق نئے ایکٹ کے تحت ایک سال سے 3 سال تک قید کی سزا اور جرمانہ ہوسکے گا، مزمل ممتاز میو ایڈوکیٹ نے گٹکے پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کررکھی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages