سندھ کے مختلف شہروں سے 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Thursday, October 29, 2020

سندھ کے مختلف شہروں سے 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف

سندھ میں گندم کی بوریاں غائب

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات میں سندھ کے مختلف شہروں سے 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

گندم کی قلت کےتناظر میں نیب سکھر کی کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 11 اضلاع کے گندم سینٹرز پر چھاپےمارے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران فوڈ سینٹرز کا ریکارڈ تحویل میں لیاگیا جس سے معلوم ہوا کشمور فوڈ سینٹرز سے 60 ہزار گندم کی بوریاں غائب ملیں ہیں۔

اسی طرح نوشہرو فیروزسینٹرز سے 16 ہزار3 سو گندم کی بوریوں کی خورد برد کی گئیں، خوردبردکی گئی گندم کی مالیت 234 ملین ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ دیگر سینٹرز پر گندم کی بوریوں کی گنتی جاری ہے جس کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages