گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Sunday, April 28, 2019

گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق

 گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کی بہتری کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی، صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ اور مرتضی وہاب، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ورکنگ ریلیشن کو بہتربنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی جب کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں باہمی رابطوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کی بہتری کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ریلیشن شپ مزید بہتر کرنے اور سندھ اسمبلی کے کشیدہ ماحول کو بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages