وفاق کی جانب سے فنڈز نہیں ملتے، ملازمین کے لیے تنخواہیں نکالنا مشکل ہوگیا: وزیر تعلیم سندھ - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Saturday, April 27, 2019

وفاق کی جانب سے فنڈز نہیں ملتے، ملازمین کے لیے تنخواہیں نکالنا مشکل ہوگیا: وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سرادر شاہ
وزیر تعلیم سندھ سرادر شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم 104ارب روپے خسارے کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے لیے فرنیچر خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے فنڈ نہیں ملتے، ملازمین کے لیے تنخواہیں نکالنا مشکل ہوگیا ہے، محکمہ تعلیم 104ارب روپے خسارے کا شکار ہے۔

سردار شاہ نے مزید کہا کہ نئے پاکستان والوں نے تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، نئی اسکیمیں بنانا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 19 فروری کو عالمی بینک نے محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کے باعث صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے جاری کئی منصوبوں پرفنڈنگ روک دی تھی۔

عالمی بینک نے رواں سال کے لیے ریفارم سپورٹ یونٹ کو بھی فنڈ دینے سے معذرت کرلی تھی، اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھی گئی ہے تاہم اس میں بھی کمی کردی گئی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages