![وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/a478ddc53a364e9bcf1d7d39ff0af26f_M.jpg)
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دارلصحت اسپتال میں عملے کی غفلت سے جاں بحق نشوا کے گھر پہنچے اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ نشوا کے کیس میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ انہوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔
نشوا کے والد نے کہا کہ اگر دارلصحت اسپتال بند نہ ہوا تو جمعہ کے روز اسپتال کے باہر دھرنا دیں گے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ کورنگی اسپتال میں مبینہ انجکشن سے جاں بحق عصمت کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عصمت کے گھر والوں کو جن پر شک ہے ان کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ گرفتاریاں شروع کریں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورنگی اسپتال کے ایم ایس کو معطل کردیا ہے۔ اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment