ہسپتال کی انتظامیہ کو گرفتار کر کے نشوا کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: والد قیصر - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Thursday, April 25, 2019

ہسپتال کی انتظامیہ کو گرفتار کر کے نشوا کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: والد قیصر

نشوا کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: والد قیصر
نشوہ کے والد قیصر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ کو گرفتار کر کے نشوہ کیس کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو کل شہریوں کو لے کر دھرنے پربیٹھ جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق نشوہ کے والد قیصر علی کہا ہمارا مطالبہ ہے دوران تفتیش دارلصحت اسپتال بند کر دیا جائے، تفتیش کے بعد طے کیا جائے کہ اسپتال کوکتنی مدت کا لائسنس دیا جائے۔

والد نشوہ کا کہنا تھا اسپتال بند کریں تاکہ انتظامیہ کو ایک پیغام کی جائے، بغیر لائسنس کے کوئی اسپتال کیسے چلایا جاسکتا ہے، لائسنس کے بغیر اسلحہ نہیں رکھا جاسکتا تو اسپتال کیسے چلایا جاسکتا ہے؟

قیصر علی نے کہا ہم پر ہر روز کا ایک دباؤ ہے، 16دن نشوہ کے زیر علاج رہنے سے زیادہ تکلیف اس بیمار نظام سے ہے، مجھے بڑے بڑے ایوانوں میں بیٹھنے والے افراد سے کوئی امید نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا دارالصحت اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین میرے لیے محترم ہیں، اتنا بیمار نظام ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ 3سال سے پہلے کیس کا فیصلہ نہیں آئے گا۔

نشوہ کے والد نے مطالبہ کیا معاملےکی عدالتی تحقیقات کی جائے، انتظامیہ کو گرفتار کیا جائے اور تفتیش تک اسپتال بند کیا جائے، اپنے مطالبات کے لیے کل سے میں شہریوں سمیت بیٹھ جاؤں گا۔

قیصرعلی کا کہنا تھا مجھے اطلاع ہے کہ دارالصحت اسپتال کے عامر چشتی کل بلاول ہاؤس میں تھے، میں اپنے مطالبات کے لیے بیٹھ جاؤں گا کسی کونہیں دیکھوں گا، مطالبات کے آگے نہ سندھ اور نہ وفاقی حکومت کو دیکھوں گا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages