احتساب سب کا، غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی معطل - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Monday, April 22, 2019

احتساب سب کا، غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی معطل

احتساب سب کا، غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی معطل
قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرائض سے غفلت برتنے پر نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

نیب چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میرٹ، شواہد، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بد عنوانی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نیب افسران پیش ہونے والے افراد کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب میں میگا کرپشن کیسز سالہا سال تک نہیں چلیں گے۔

خیال رہے کہ نیب لاہور میں کام کا دباؤ بڑھنے کے باعث پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ماسٹر ٹرینر کی زیر نگرانی تربیت کا عمل آج سے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ شریف خاندان اور سہولت کاروں سمیت بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages