![نشوا کے والد نے کہا ہے کہ میری بیٹی ہار گئی اور ظلم جیت گیا](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/964d8326fdb556457b309ec57b4352d4_M.jpg)
کراچی میں نجی اسپتال دارالصحت میں غلط انجکشن سے ذہنی طور پر مفلوج ہونے والی بچی نشوا آج انتقال کرگئی۔ ننھی نشوا کے والد قیصر علی صدمے سے انتہائی نڈھال تھے۔ انہوں نے زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی چلی گئی، اس نے بہت ہمت کی لیکن وہ ہار گئی اور ظلم جیت گیا، خدا کے لیے مل کر کچھ کریں تاکہ کسی اور کی بیٹی نہ جائے۔
قیصرعلی نے اپیل کی خدار اسب مل کرآواز اٹھائیں تاکہ کل کسی اور کی بیٹی نہ جائے، کیااس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے؟ حکام آتے رہیں گے مگر کارروائی نہیں ہوگی، خبر بنتی رہے گی، تصویریں کھنچتی رہیں، ہوناکچھ نہیں، ہم یہاں کسی کو بچا نہیں سکتے۔
نشوا کے انتقال پر سندھ اسمبلی میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور
سندھ اسمبلی میں پیش کر دہ اس قرارداد کو منظور کر لیا گیا۔ قرار داد میں ننھی نشوہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اسپتالوں میں غیر ذمہ داری کے باعث لوگ جان سے چلے جاتے ہیں۔
قرارداد کے متن کے مطابق اسپتالوں اور ڈاکٹرزکی مانیٹرنگ بہت ضروری ہے، سندھ حکومت کے متعلقہ محکمے، اسپتالوں کی حالت کب بہتر ہوگی، اب سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوجانا چاہیے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اقدامات نظر آنے چاہییں۔
وزیر بلدیات سعیدغنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نشوہ کے والدین کو احتجاج سے نہیں روک سکتے، ہم سب کو یقینی بنانا چاہیے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
سعید غنی نے کہا کہ پولیس افسر بچی کے والد کو ہراساں کررہا تھا، ایسے واقعات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
No comments:
Post a Comment