دارالصحت انتظامیہ اور نشوہ کے والد کے درمیان صلح، اسپتال انتظامیہ ہر سال 50 لاکھ نشوہ ٹرسٹ کو دے گی - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Wednesday, May 22, 2019

دارالصحت انتظامیہ اور نشوہ کے والد کے درمیان صلح، اسپتال انتظامیہ ہر سال 50 لاکھ نشوہ ٹرسٹ کو دے گی

دارالصحت انتظامیہ اور نشوہ کے والد کے درمیان صلح
دارالصحت اسپتال انتظامیہ اور نشوہ کے والد کے درمیان صلح نامہ ہوگیا جس کے مطابق اسپتال انتظامیہ ہر سال 50 لاکھ روپے نشوہ ٹرسٹ کو دے گی۔

کراچی میں غلط انجکشن سے جاں بحق بچی نشوہ کے والد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ سے صلح ہوگئی ہے۔ نجی اسپتال کی انتظامیہ سے تین نکاتی معاہدہ کیا ہے۔

نشوہ کے والد قیصر علی نے کہا کہ گرفتار ملازمین، مالکان سمیت سب کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہیں۔ معاہدہ کے تحت اسپتال انتظامیہ 50 لاکھ روپے سالانہ نشوہ ٹرسٹ میں دے گی۔

نشوہ ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ دو بچوں کو اسکالر شپ دی جائے گی، نشوہ کے نام سے اسپتال میں بچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق دارالحصت انتظامیہ میڈیا کے سامنے اپنی غفلت کا اعتراف کرے گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages