میئر کراچی وسیم اختر کا اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Saturday, May 4, 2019

میئر کراچی وسیم اختر کا اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

میئر کراچی وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دوسروں کو بھی آنکھیں عطیہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر نے آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں آنکھوں کی لیبارٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،میئر نے تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مئیر کراچی نے بھی اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے دیگر افراد بھی آنکھیں عطیہ کرنے کے عمل میں شامل ہوں یہ ایک اہم سماجی معاشرتی اور دینی ذمہ داری ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کے ایم سی کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے جو کہ خوش آئند ہےماضی کے تمام مئیر اس اسپتال کا دورہ کرچکے ہیں اور آج مجھے اس اسپتال کا دورہ کر کے بہت خوشی ہورہی ہے۔

تقریب میں مئیر کراچی وسیم اختر علاوہ صدر پی ای بی ایس قاضی ساجد علی، نائب صدر پی ای بی ایس ڈاکٹر اختر جمال خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages