تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خرم شیر زمان نے اپنے پیغام میں محکمے کی ابترصورت حال پر وزیرصحت سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں جعلی ڈاکٹروں اورغیر قانونی بلڈ بینکوں کی بھرمار ہے، سندھ کےعوام ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکارہو رہے ہیں۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ اسپتالوں کی حالت زار پرحکومت کوترس نہیں آتا، ڈاکٹراسپتال سےغائب رہتے ہیں۔
Quacks, illegal blood banks, labs, unavailability of doctors, medicines, rise of diseases like HIV/AIDS, it's all happening in the province of Sindh. Therefore, we as opposition in Sindh Assembly demand immediate resignation of Health Minister Azra Pechuho Sahiba.
— Khurrum Sher Zaman (@KhurrumZamanPTI) May 5, 2019
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی حیثیت سے وزیرصحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیرصحت فوری طورپر اپنےعہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
No comments:
Post a Comment