سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر معصوم لڑکی کی خودکشی، اہلِ خانہ انصاف کے منتظر - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Tuesday, May 21, 2019

سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر معصوم لڑکی کی خودکشی، اہلِ خانہ انصاف کے منتظر

سوشل میڈیا نے ایک اور معصوم لڑکی کی جان لے لی ہے
سوشل میڈیا نے ایک اور معصوم لڑکی کی جان لے لی، فیس بک پر نوجوان پہلے دوستی کا جھانسہ دیا پھر بلیک میلنگ پر اتر آیا اور لڑکی نے بلیک میلر ٹولے کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی کے وارڈ نمبر 5 میگھواڑ محلے کے رہاشی ڈاکٹر لکھمن پرمار نے گذشتہ روز مقامی تھانہ پر شکایت درج کروائی کہ اس کی 18 سال بیٹی انیلا نے خود کشی کرلی ہے۔

مقامی پولیس حرکت میں آئی لیکن ملزم سوم میگھواڑ جو کہ کتھڑ ضلع حیدرآباد کا رہائشی ، اشوک میگھواڑ جو کہ ٹندوالہیار کا رہائشی اور تیسرے ملزم اڈیرو لعل کے رہائشی میہیش کمار ضلع ٹنڈو الہیار فرار ہوگئے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages