100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کا سنسنی خیزانکشافات، جانیے اس خبر میں - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Thursday, October 10, 2019

100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کا سنسنی خیزانکشافات، جانیے اس خبر میں

100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کا سنسنی خیز اںکشافات
100 افراد کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر نے اپنی حالت کا ذمہ دار بانی ایم کیوایم کو ٹھہرادیا۔قتل کی واردتوں کی سی نچری کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام نے اپنے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں پولیس، سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ آج وہ جس حالت میں ہے اس کا ذمہ ایم کیو ایم لندن کے بانی ہیں۔ٹارگٹ کلر کے مطابق میری ٹیم میں ندیم کے ماربل کے علاوہ گیارہ ٹیم ممبر تھے،جن میں سے چارساتھی مارے گئے۔ ہیں ،باقی پکڑے گئے ہیں، ٹارگٹ کلر ٹیم کے انچارج نادی ماربل نے میری نوکری عباسی شہید اسپتال میں لگوائی تھی، جہاں سے 21500 روپے تنخواہ ملتی ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار، پولیس کے مخبر، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا۔

1 comment:

  1. Just wanna remark on few general things, The website style is ideal, the topic matter is rattling good
    Today Sindhi News
    Sindhi News

    ReplyDelete

Post Bottom Ad

Pages