عالمی بینک کا مزید 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان،تفصیل جانیے اس خبر میں - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Thursday, October 10, 2019

عالمی بینک کا مزید 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان،تفصیل جانیے اس خبر میں

عالمی بینک کا مزید 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان
عالمی بینک نے کراچی میں گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت کو 10 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات ورلڈ بینک مشن کے ایک وفد نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات اور اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفد میں مائیکل ہینی، اینڈریاس رھوڈ، فرحان سمیع، ثناء اکرام شامل تھے جبک سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ روشن علی شیخ، ایم ڈی واٹر بورد اسد اللہ خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ اور ڈائریکٹر انویسٹمنٹ شکیل قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر بلدیات کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت واٹر بورڈ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائیگا تاکہ کراچی کے تمام شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی گھر گھر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، منصوبے کے تحت واٹر بورڈ کی جانب سے کراچی میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سیوریج سسٹم کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا منصوبے کے پہلے فیز میں 100 ملین ڈالر کی لاگت سے واٹر بورڈ کی ریفارم شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق واٹر بورڈ کی ریفارم، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو دیرپا، مضبوط اور مستقل بنیادوں پر بنایا جائے گا جس پر 77 ملین ڈالر خرچ ہوں گے جب کہ کمپوننٹ میں پروجیکٹ اسٹڈیز اور دیگر حوالوں سے 16 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں کے لیے گھر گھر پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کا ایک اہم منصوبہ ہے لہذا حکومت اور ورلڈ بینک مل کر اس منصوبے سے متعلہ تمام امور کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائے گی اور پروجیکٹ کی شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے میں اقدامات و اپنا کردار ادا کریں گے۔

سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے کہا کہ پروجیکٹ کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دے دی گئی ہے جبکہ منصوبے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت اس کی ٹیم کا تقرر کردیا گیا ہے۔ انھوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اپنا ورک پلان جمع کرادیں جس میں مقررہ وقت، اہداف اور دیگر پلان کی تفصیلات بھی شامل ہوں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages