
سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت چار نئے وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے 4 ارکان اسمبلی کو وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
نئے وزراء میں ناصر شاہ، سہیل سیال، جام اکرام دھاریجو اور باری پتافی کے نام شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر دو بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ خیال رہے کہ ناصر شاہ نےگھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ سہیل سیال بھی پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment