پانی کیلئے ترستےکراچی والوں کیلئے خوشخبری، صوبائی حکومت کا بڑا اعلان - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Monday, January 20, 2020

demo-image

پانی کیلئے ترستےکراچی والوں کیلئے خوشخبری، صوبائی حکومت کا بڑا اعلان

25319f778436943f0b2f93fd641b20ec_M
پانی کیلئے ترستےکراچی والوں کیلئےخوشخبری ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی ازسر نو تعمیر و توسیع مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد شہر کو 100ایم جی ڈی اضافی پانی فراہم کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

60سال بعددھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی ازسرنو تعمیر و توسیع کے منصوبے پر 1 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں نئی مشینری نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے اسٹیشن سے100ایم جی ڈی اضافی پانی فراہم کیاجائےگا۔

1958کےبعدپہلی بار دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر و توسیع کی گئی ہے اور گزشتہ11سال میں سندھ حکومت کا فراہمی آب کا یہ پہلا بڑا منصوبہ مکمل ہوا ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو منصوبےکا سنگ بنیاد وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے رکھا تھا، اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح بلاول بھٹو کل صبح 10بجےکریں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages