پینشنرز کی مشکلات اب ختم۔۔۔ صاف شفاف نظام متعارف - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Sunday, August 4, 2019

demo-image

پینشنرز کی مشکلات اب ختم۔۔۔ صاف شفاف نظام متعارف

5f23180c2398c295b5058d974ad0bf0e_M
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پینشنرز کی بائیو میٹرک ہوگی،بائیومیٹرک سےگھوسٹ پینشنرزکا خاتمہ ہوگا، سندھ حکومت نے تمام پنشنرز آن لائن کردیئے ہیں۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا ہفتے کو اجلاس ہوا جس میں تمام وزراء، چیف سیکریٹریز، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ کابینہ نے سندھ بینک کو 3بلین روپے دینے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا کہ گرانٹس لینے والے ادارےسندھ بینک میں اکاؤنٹس کھولیں، اکاؤنٹس کھلنے سے سندھ بینک کے مالی حالات بہتر ہوں گے، سندھ بینک سےقرضہ لینےوالوں کےاکاؤنٹس منجمدہ وگئےہیں۔

کابینہ میں سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان مالی ذمہ داریوں کے ایم او یوز پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق سے ریوینیو ٹرانسفر ہوگا تو بجٹ سرپلس میں دیکھ سکیں گے، سندھ حکومت گزشتہ سال کے رُکے ہوئے پیسے فراہم کرے،جتنے پیسے زیادہ دیں گے وہ سرپلس میں سندھ دیکھیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے60 کے بجائے 32بلین روپے دیئے ہیں۔ کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کو بڑھانے اور شفاف بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔ سندھ حکومت نے پنشنرز کو آن لائن کرنے اور بائیو میٹرک یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages