سندھ کابینہ میں توسیع، نئے وزار نے حلف اٹھا لیا - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Sunday, August 4, 2019

demo-image

سندھ کابینہ میں توسیع، نئے وزار نے حلف اٹھا لیا

d52dc70499524e520a83abc75f35d5f2_M
سندھ حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ اور سہیل انور سیال کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا لیا۔

پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے چار اراکین کو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں عمران اسماعیل سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریبِ حلف برداری میں ناصرحسین شاہ ،عبدالباری پتافی ،اکرام دھاریجو اورسہیل انور سیال نے بطور وزیر حلف اٹھایا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اُن سے حلف لیا، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو اور اعجاز شیرازی کو وزیراعلیٰ کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ سندھ کابینہ میں شامل ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گھوٹکی انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی کی قیادت نے ناصر حسین شاہ سے وزارت واپس لے لی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی قیادت کو شبہ تھا کہ صوبائی وزیر انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages