پاکستان نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے بڑے اقدامات اٹھا لیے - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Sunday, January 5, 2020

demo-image

پاکستان نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے بڑے اقدامات اٹھا لیے

eece773d6b677409d7ebd7840de27cb7_M
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

دو روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے جس کے بعد مشرق وسطیٰ خطے میں تو کشیدگی بڑھ گئی ہے لیکن پاکستان میں بھی اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی قونصل خانوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

کراچی میں ملت جعفریہ اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ممکنہ ریلی کے پیش نظرٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون سمیت متعدد سڑکیں صبح 10 بجے سے بند ہوں گی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 10 بجے سے ایم ٹی خان روڈ، مائی کولاچی روڈ، ایوان صدر روڈ، ڈاکٹر ضیائالدین احمد روڈ اورکھجور چوک تک سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

آئی سی آئی چوک، جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ پر جانے والے شہری ٹاور آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔مائی کولاچی سے ایم ٹی خان روڈ آنے والے شہری بوٹ بیسن سے کے پی ٹی انڈر پاس تین تلوار کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages