ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پر طویل بحث ہونی چاہئے: بلاول بھٹو زرداری - Daily Sindh News

Fast Sindhi News Service

Post Top Ad

Monday, February 10, 2020

demo-image

ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پر طویل بحث ہونی چاہئے: بلاول بھٹو زرداری

a31b83de1f36b82109cc5d77576cf87a_M
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پر طویل بحث ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کسی مسئلے کا حل نہیں نکلے گا، ایوان میں مہنگائی کے مسئلے پر طویل بحث ہونی چاہئے، معاشی صورت حال کے باعث کرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق جان بوجھ کر ایک صوبے کے حالات خراب کررہا ہے، وفاق صوبے کے ساتھ مل کر کام نہ کرے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑ رہی ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی تھی، امید ہے وزیراعظم اسی ہفتے آئی جی سندھ کا معاملہ حل کریں گے، عوام کے تحفظ کے لیے آئی جی سندھ کا معاملہ جلد حل کیا جانا چاہئے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم پہلے دن سے آئی ایم ایف اور حکومت گٹھ جوڑ کے خلاف ہیں، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے ڈیل ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت پارلیمان کو غلط طریقے سے استعمال کررہی ہے، حکومت ایوان سے پی ایم سی آرڈیننس کی زبردستی توسیع چاہتی ہے، حکومت نے آرڈیننس ہی چلانے ہیں تو پارلیمان کو بند کردے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر اپوزیشن کا موقف تسلیم کرلیا ہے، حکومت یاد رکھے ایک دن کی بحث سے مہنگائی کا حل نہیں نکلے گا۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages